ابنا: شامی حکومت کے خلاف سرگرم القاعدہ دہشت گردوں نے غاصب صہیونی حکومت سے مدد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائيل کے دوست اور حزب اللہ لبنان اور ایران کے دشمن ہیں۔ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ النصرہ نے اپنے زخمیوں کو بھی علاج کے لئے اسرائيل روانہ کیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل پر او عدنان دہشت گرد نے کہا ہے کہ القاعدہ اسرائيل کی حامی اور ایران و حزب اللہ کی مخالف تنظیم ہے لہذا اسرائیل کو القاعدہ کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔ ابو عدنان نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ شامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں القاعدہ دشت گردوں کی بھر پور حمایت کرے۔
.......
/169